بزنستازہ ترینرجحان

وزیراعظم کا نوجوان روزگار پروگرام بیروزگاری ختم کرنے میں معاون ہوگا، ایس ایم منیر

نوجوان ملازمت کی بجائے پیشہ وارانہ تربیت اور کاروبار کی طرف توجہ دیں، سلیم الزماں

Spread the love

کراچی: کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر اور صدر سلیم الزماں نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کیلئے روزگار پروگرام کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوتے اسے ملک میں بے روزگاری کے خاتمے میں اہم پیشروفت قرار دیا۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث جہاں عالمی سطح پر بے روزگاری میں اضافہ ہوا وہیں پاکستان میں بھی بے روزگاری بڑھی تاہم حکومت کے بروقت اقدامات جس میں اسٹیٹ بینک کا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے قرضوں کی اسکیم شامل ہے نے بے روزگاری کو پھیلنے سے روک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سلیم الزماں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمت پر انحصار کرنے کے بجائے چھوٹے کاروبار پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت نوجوانوں کو صنعتی علاقوں میں کاروبار کیلئے انڈسٹری لگانے کیلئے بھی اسکیم متعارف کرائے تاکہ نوجوانوں میں کاروبار کرنے کا رجحان بڑھے اور ملک میں انڈسٹریلائزیشن کے عمل میں اضافہ ہو۔

صدر کاٹی سلیم الزمان نے کہا کہ اس ضمن میں کاٹی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔

صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعتی فروغ سے معاشی ترقی ہوگی اور متوسط طبقے کیلئے ملازمت کے مواقعے بڑھیں گے۔

سلیم الزماں نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ اس وقت کورونا کے باعث نادر موقع ہے کہ عالمی سطح پر برآمدات کے بڑھتے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے اس سلسلے میں نوجوان اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئےکار لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button