تازہ ترینصحت

کوویڈ فری پاکستان کیلئے پرعزم کے الیکٹرک نے موبائل ہیلتھ ویکسی نیشن یونٹس کا آغاز کردیا

Spread the love

کراچی: کوویڈ 19 کے خلاف معاونت میں پرعزم ، کے الیکٹرک نے کراچی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں موبائل ہیلتھ ویکسی نیشن یونٹس کا آغاز کردیا ہے، جس کی مدد سے کمیونٹیز تک ویکسین کی رسائی آسان بنائی جاسکے گی۔

موبائل ہیلتھ ویکسی نیشن یونٹس کا اجراء حکومت سندھ ، کے الیکٹرک اور ہینڈز جوکہ پاکستان کی ایک معروف این جی او ہے، کے مابین اشتراک سے ممکن ہوا۔ اس مہم کا افتتاح چیرمین نیپرا مسٹر توصیف فاروقی نے کیا۔

پانچ گاڑیوں پر مشتمل فلیٹ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا ان علاقوں میں سرجانی، کورنگی، بن قاسم اور دور دراز کے دیہی علاقے جیسے اتھل، بیلا، وندر اور دیگر علاقوں کو کوویڈ سے استشنا کرنے کے لیے وہاں کے رہائیشوں کو مفت ویکسی نیشن فراہم کرے گی، یہ وہ علاقے ہیں جنہیں وباء سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سےحال ہی میں کراچی بھر کے اپنے دفاتر میں موجود تمام ملازمین کی 100 فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ان دفاتر میں 5 جنریشن پلانٹس، 71 گرڈ اسٹیشنز اور شہر بھر میں پھیلے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور ٹرانسمیشن آپریشن سینٹرز شامل ہیں مزید برآں ان میں پاور یوٹیلیٹی کمپنی کے شہر بھر میں 30 سے زائد کسٹمر کیئر سینٹرز میں صارفین سے رابطے میں رہنے والا عملہ بھی شامل ہے۔۔

رواں سال مئی میں پاور یوٹیلیٹی نے حکومت سندھ اور وزارت صحت سندھ کے اشتراک سے اپنے ای لینڈر روڈ اور ناظم آباد میں تمام سہولیات سے آراستہ ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے جہاں پر کے الیکٹرک کے عملے کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی۔

پاکستان کا پاور سیکٹر نیشنل پاور الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے وژن کے مطابق کووڈ فری پاکستان کے حصول کے لیے مشترکہ کاوشیں کر رہا ہے۔

ریگولیٹر کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ ملک بھر میں پاور سیکٹر نے مشترکہ طور پر 5.5 ملین سے زائد افراد کی ویکسینیشن یقینی بنائی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کووڈ کے خلاف مہم میں اعلیٰ کارکردگی والے اداروں کا اعلان کیا گیا جسمیں حبکو(ناروال انرجی لمیڈڈ) اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن بھی شامل ہیں۔ جبکہ کے الیکٹرک کو اپنے 10 ہزار سے زائد ملازمین کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کی بنیاد پر بہترین پرفارمر ہونے کا اعزاز دیا ہے۔

اس موقع پر کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن عمران رانا نے کہا کہ ” کے الیکٹرک کے تمام تر دفاتر اور سہولتی مراکز 100 فیصد ویکسینیٹڈ ہیں اور بطور کارپوریٹ شہری، ہم اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں کہ جتنا ممکن ہوسکے اپنی کمیونٹی کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔ ہم حکومت سندھ کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جس سے ان کی ترسیل کی راہ ہموار ہوگی۔”

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز اور کووڈ کے اصولوں کے تحت کے الیکٹرک عوام سے یہ گزارش کرتا ہے کہ وہ فوری طور پر ویکسینیشن کروائیں۔ کے الیکٹرک نے ویکسینیشن کی آگاہی کے لیے اپنے متعدد پلیٹ فارمز کا سہارا لیتا رہا ہے۔

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کے الیکٹرک نے اپنے سہولیاتی مراکز پر صرف ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حامل افراد کو داخلے کی اجازت دی ہے تاکہ صارفین اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

کووڈ کی آمد کے فورا بعد سے ہی کے الیکٹرک نے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی سہولیات کا آغاذ کیا جن سے سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کی شکایات سننے اور ان کے لیے معلومات کا حصول آسان بنا یا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button