تازہ ترینرجحانسائنس

کیا آپ کو نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے ان مسائل کا سامنا ہے؟

Spread the love

صحت مند زندگی کے لیے پُرسکون نیند آنا نہایت ہی ضروری ہے اس لیے انسان کو تروتازہ رہنے کے لیے 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند روزانہ لینی چاہیے۔

نیند نہ آنا اور نیند سے محرومی ایک بیماری ہے جسے ’انسومنیا‘ کہا جاتا ہے جس کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، مکمل نیند نہ لینے کی وجہ سے لوگ چڑچڑے پن کا بھی شکار ہوجاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں مکمل نیند نہ لینے سے آپ کی صحت پر کیا کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؟

نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے  آپ کی ذہنی صلاحیتیں ختم ہونا شروع ہوجاتی ہیں جبکہ  آپ کی جسمانی صحت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے ۔

ماہرین نے کمزور نیند کو کئی صحت کے مسائل سے جوڑا ہے ان میں وزن بڑھنے سے لے کر کمزور مدافعتی نظام تک سب شامل ہیں۔

یادداشت کے مسائل 

ماہرین کے مطابق اگر آپ کی نیند پوری نہیں ہے تو آپ کو یادداشت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیند کے دوران انسانی دماغ کنکشنز بناتا ہے جس کی وجہ سے نئی معلومات کو یاد کرنے میں آسانی ہوتی ہے اگر نیند پوری نہیں ہوگی تو آپ کی شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم میموری دونوں پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ 

چڑ چڑا پن 

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ نیند کا پورا نہ ہونا آپ کو چڑ چڑا بھی بنا سکتا ہے، مکمل نیند نہ کرنے کی وجہ آپ اسکول ، دفتر یا گھر میں  سست رہیں گے  جو آپ کا موڈ  خراب کرنے کی وجہ بن سکتا ہے جس کی وجہ سے  آپ ڈپریشن اور بے چینی جیسے مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ رات کو 5 گھنٹے سے کم سوتے ہیں تو آپ میں ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کمزور مدافعتی نظام

نیند مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انسان کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کم نیند کی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت میں بھی کمی ہوجاتی ہے جس کہ وجہ سے وہ بیماریوں کا آسانی سے  مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ذیابیطس کا خطرہ

اگر آپ کافی عرصے سے مکمل نیند نہیں سورہے تو، آپ کو ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نیند کی کمی آپ کے جسم میں انسولین کے اخراج کو متاثر کرتی ہے جو کہ خون میں شوگر کو کم کرنے والے ہارمونز ہیں۔

مکمل نیند نہ کرنے کی وجہ سے انسان کے جسم میں شوگر کا لیول ہائی ہوجاتا ہے اور ذیابیطس ہونے کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے۔

دل کی بیماریوں میں اضافہ 

اگر آپ کی نیند پوری نہیں تو آپ دل کی مختلف بیماریوں کا سامنا کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مکمل نیند نہ ہونے کی وجہ سے انسان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کے باعث دل کی بیماریاں ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

وزن میں اضافہ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کا مکمل نہ ہونا انسانی جسم میں ان ہارمونز کو متاثر کر سکتا ہے جو بھوک اور پیٹ بھرنے کے احساسات کو کنٹرول کرتے ہیں۔

جس کی وجہ سے پیٹ بھرے ہونے کے باوجود بھوک لگتی ہے اور آپ دوبارہ کھانا کھاتے ہیں جو بعد میں وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button