بزنستازہ ترین

فریز لینڈ کمپینا نے دیہی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کا جشن منایا

”رورل ویمن رائزنگ“ کے عنوان سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں خواتین کسانوں کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا گیا

شیئر کریں

اسلام آباد: فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں خواتین کسانوں اور زراعت کے پیشے سے وابستہ افراد کے اعزاز میں ”رورل ویمن رائزنگ“ کے عنوان سے ایک تقریب منعقد کی۔ تقریب کا عنوان ”رکاوٹوں کو توڑنا اور ڈیری ویلیو چین کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانا“ تھا۔

تقریب میں سندھ اور پنجاب کے دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا گیا۔ جس میں ایف سی ای پی ایل کی ماہر فیلڈ ٹیموں کی رہنمائی، تربیت اور سہولتوں نے اہم کردار ادا کیا۔

ان اقدامات کے ذریعے محنتی دیہی خواتین اور اُن کی کمیونیٹیز کی سماجی و اقتصادی حالت میں بہتری لائی جارہی ہے۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (یو این ایس ڈی جی) وژن کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد صنفی مساوات، غربت اور بھوک کا خاتمہ ہے۔

تقریب کی مہمان خصوصی خاتون اول ثمینہ علوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فریز لینڈ کمپینا نے دیہی خواتین، اُن کے خاندان اور برادریوں کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے اور یہ دیکھنا ایک ناقابل یقین حقیقت ہے۔ یہ خواتین اپنی برادریوں کے مردوں کی طرح باصلاحیت ہیں اور ایف ای سی پی ایل کے تعاون سے وہ اپنے خاندان کی معاشی حالت کو بہتر بنارہی ہیں۔

ایف سی ای پی ایل سابقہ اینگروز فوڈز پاکستان ڈیری کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو ڈچ ملٹی نیشنل کمپنی رائل فریز لینڈ کمپینا (آر ایف سی) کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ اپنی کارپوریٹ اقدار خاص طور پر صنفی مساوات کے حوالے سے ایف سی ای پی ایل نے دیہی خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ڈیری ویلیو چین میں ان کی فعال شمولیت پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

گلوبل سی ای او رائل فریز لینڈ کمپینا Hein Schumacher نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا تنوع اور شمولیت کا عزم دیہی خواتین کی صلاحیتوں کو صحیح طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے میں فعال کردار ادا کرنے پر متحرک کرتا ہے۔ فریز لینڈ کمپینا کو پاکستانی خواتین کی سرپرستی پر فخر ہے اور ہم ان باصلاحیت خواتین کے کام اور معاشی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ایف سی ای پی ایل نے 15 سال سے زائد عرصے میں UNDP، USAID، GIZ، DEG اور DFAT جیسی معروف عالمی اداروں کے تعاون سے دیہی خواتین کو کامیاب ڈیری انٹرپرینیور بننے کے لیے تربیت اور سہولت فراہم کی ہے۔

اب تک 28000 سے زائد پاکستانی خواتین کسانوں نے ان پروگراموں سے فائدہ اٹھایا ہے، جب کہ 2000 سے زیادہ ترقی پسند خواتین کارکنوں کو بھی تربیت دی گئی ہے۔ ان بہت سی حیرت انگیز کامیابیوں کی کہانیوں میں سے کچھ کے بارے میں اس تقریب میں شریک خواتین نے خود بتایا۔

ان کامیابیوں اور تبدیلیوں کو بیان کرتے ہوئے جو ان کی ذات، خاندان اور اجتماعی زندگیوں میں رونما ہوئیں، کچھ خواتین کے آنکھوں میں آنسو بھی آگئے، جس سے تقریب میں موجود افراد بہت متاثر ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر فوڈ اینڈ بیوریجز رائل فریز لینڈ کمپینا Roel Neerbosنے فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بامقصد کوششوں سے دیہی شعبہ صحیح معنوں میں ترقی کرکے ایک پاور ہاؤس بن سکتا ہے اور ایسا ہونا عین ممکن ہے۔

ہم ان تمام خواتین کو کامیاب زرعی صنعت کار بننے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ان کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ اس بامقصد کام پر فریزلینڈ کمپینا کی مقامی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔

تقریب میں شریک افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فریز لینڈ کمپینا پاکستان کے علی احمد خان نے کسانوں خاص طور پر خواتین کسانوں کی معاشی صورتحال کی بہتری میں کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی باصلاحیت ٹیم اور ماہرین کے ساتھ کسانوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں خواتین کی شمولیت اور ترقی کے سفر میں تعاون پر اپنی عالمی قیادت کے ساتھ حکومت پاکستان اور شراکت داروں کے بے حد شکرگزار ہیں۔

تقریب میں وزراء، ایم این اے، ایم پی اے، ایس ڈی جی، پارلیمانی ٹاسک فورس کے ارکان، کاروباری خواتین، این جی اوز، آئی این جی اوز، ترقیاتی شراکت داروں، تعلیمی اداروں اور ایف سی ای پی ایل کی قیادت سمیت معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button