
کراچی: فریز لینڈ کمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (ایف سی ای پی ایل) نے 31 دسمبر 2021 کو ختم ہوئے سال کے لیے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اس دوران کمپنی کی آمدن 52 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زائد رہا۔ 2021 میں آئس کریم کی ریکارڈ فروخت سے ڈیری اور آئس کریم کے شعبے میں ریکارڈ آمدن ہوئی۔
یہ سنگ میل ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو فعال بنانے، برانڈ کی رسائی میں اضافہ، مختلف برانڈز کی قدر بڑھاتے ہوئے مجموعی طور پر پورے ویلیو چین سسٹم کو کارآمد بنانے سے حاصل ہوئی۔ یہ اقدامات ایف سی ای پی ایل کے غذائی تحفظ اور صحت مند پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
ریکارڈ مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، تاہم ویلیو چین میں جدید اقدامات اور بچت کے طریقوں کے ذریعے گزشتہ سال کے مقابلے میں 350 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 10 گنا نمو دیکھی گئی، جو مالی سال 2020 کے 177 ملین روپے سے بڑھ کر مالی سال 2021 میں 1,804 ملین روپے پر جا پہنچی۔
فریز لینڈ کمپینا نے8 ستمبر 2021 کو غذائیت سے بھرپور اعلیٰ معیار کے ڈیری مصنوعات کی فراہمی کا 150 سالہ جشن منایا۔ جو قوم کے ساتھ وابستگی کے عزم کا عکاس ہے۔
ایف سی ای پی ایل نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ساتھ ابتدائی طور پر 6 ماہ کا اسکول مِلک پروگرام شروع کیا، جس کا مقصد ہزاروں بچوں کی غذائیت کو بہتر بنانا اور انہیں فراہم کردہ تعلیم سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے قابل بنانا ہے۔
ڈیری اور مشروبات
مالی سال 2021 میں ڈیری اور مشروبات کے شعبے کی آمدن 46.9 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 16 فیصد زائد رہا۔ اولپرز نے برانڈ اور تجارتی سرمایہ کاری کے ذریعے مارکیٹ لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا اور اپنے ریٹیل نیٹ ورک میں 6000 سے زائد دکانوں کو شامل کرکے ڈیری اور مشروبات کے شعبے میں کمپنی کی آمدن بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اولپر زکے یو ایچ ٹی دودھ، کریم، فلیورڈ دودھ اور Tarrka گھی میں بھی ڈبل ڈیجٹ نمو ریکارڈ کی گئی۔
اولپرز کی رسائی اور پائیداری بڑھانے کے لیے کمپنی نے پاکستان میں اولپرزکے اکانومی پیک کو 50 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اولپرز فلیورڈ ملک، اولپرز فل کریم ملک پاؤڈر (FCMP)، اولپرز کریم، اولپرز پرو کال، ترنگ ٹی وائٹننگ پاؤڈر (TWP) اور ترنگ الائچی کو بھی متعارف کرایا۔
ان تمام مصنوعات نے مشکل تقابلی ماحول کے باوجود قلیل مدت میں مارکیٹ میں نمایاں جگہ بنالی ہے۔ کمپنی مستقل طور پر فریز لینڈ کمپینا کے عالمی تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے نئی مصنوعات متعارف کرارہی ہے۔ اور صارفین کو موثر انداز و اچھے طریقے سے خدمات کی فراہمی کے لیے نئے چینلز تلاش کررہی ہے۔
آئس کریم اور Frozen Desserts کا شعبہ
آئس کریم اور Frozen Desserts کے شعبے میں کمپنی کو 5.22 ارب روپے کی آمدن ہوئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 42 فیصد زائد ہے۔ موسمی سرگرمیوں اور تہواروں میں نئی مصنوعات متعارف کروا کر، صارفین پر توجہ مرکوز کرکے اور مصنوعات کی دستیابی بڑھانے کے ساتھ ای کامرس چینلز کے ذریعے کمپنی نے سال 2021 کی دوسری ششماہی میں ریکارڈ مصنوعات فروخت کیں۔
مالیاتی کارکردگی
31 دسمبر 2021 کو ختم ہوئے سال میں کمپنی کی مالیاتی کارکردگی کا جائزہ ذیل میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سال 2021
ملین روپے
2021
2020
تغیر و تبدیلی فیصد میں
خالص فروخت
52,094
44,155
18%
آپریٹنگ منافع
3,442
1,507
128%
فروخت کا فیصد
6.6%
3.4%
320bps
بعد از ٹیکس منافع
1,804
177
فروخت کا فیصد
3.5%
0.4%
310bps
منافع فی حصص (روپے)
2.35
0.23
مستقبل کا جائزہ
کووڈ 19 کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے، لیکن کاروباری ماحول بدستور چیلنجنگ ہے۔ صارفین کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے میں سپلائی چین کی رکاوٹیں کاروبار کو متاثر کرسکتی ہیں۔
تاہم کمپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے ویلیو چین کارکردگی میں اضافہ کرے گی۔ کمپنی برانڈ ایکویٹی میں سرمایہ کاری جاری رکھے گی اورآمدن بڑھانے کے لیے اپنے پورٹ فولیو میں اضافے کے ذریعے کاروبار کو ترقی دے گی۔
ایف سی ای پی ایل کا مقصد پاکستانیوں کی موجودہ اور مستقبل کی نسل کی صحت اور فلاح و بہبود ہے۔
کمپنی پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) اور حکومت کے ساتھ اپنے روابط کو مستحکم بنارہی ہے، جس کے ذریعے کھلے دودھ کے صارفین پر پڑنے والے ممکنہ مضر اثرات سے آگاہی کو فروغ دینا اور پیکجڈ دودھ کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے۔
ڈیری فارمرز کمپنی کی بنیاد ہیں۔ ایف سی ای پی ایل کا ڈیری ڈیولپمنٹ پروگرام کسانوں کی مجموعی ترقی اور آمدن میں اضافے کو یقینی بنائے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے کسانوں کو پیداواربڑھانے اور آمدن میں اضافے کے بہترین طریقوں سے آگاہی فراہم کی جاتی ہے، اس طرح کمپنی اپنے دائرہ اختیار میں موجود کمیونیٹیز کی ترقی اور اُن کا معیار زندگی بلند کررہی ہے۔
ایف سی ای پی ایل حفظان صحت، غذائی تحفظ اور استحکام کے اعلیٰ ترین معیار کو قائم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور اپنے 150 سال سے زائد تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر روز لاکھوں پاکستانیوں کو محفوظ، قابل استطاعت اور غذائیت سے بھرپور ڈیری مصنوعات فراہم کرتی رہے گی۔