بزنستازہ ترین

ای این اے اور جولٹا بیٹری کے مابین تقریباً 35 ملین ڈالرز کی شراکت داری قائم

ٹیلی کام اور مالیاتی شعبے کو جدید ترین پاور بیک اپ اسٹوریج ٹیکنالوجی سلوشنز فراہم کیا جائے گا

شیئر کریں

کراچی: جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس) کی کمپنی اور پاکستانی اسٹارٹ اَپ انرجی اینڈ آٹومیشن (ای این اے) نے جولٹا بیٹری پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک کا معاہدہ کیا ہے۔

جولٹا بیٹری اور جولٹا الیکٹرک دونوں ایک ہی کاروباری گروپ کا حصہ ہیں۔ جولٹا الیکٹرک پاکستان کی پہلی ای وی کمپنی ہے جوکہ ٹیلی کام کمپنیوں اور بینکوں کو خدمات فراہم کرتی ہے۔

اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں کے درمیان ٹیلی کام اور مالیاتی شعبے کو جدید ترین گرافین پر مبنی سپرکیپس انرجی اسٹوریج سلوشنز کے ساتھ جدید پاور بیک اَپ اسٹوریج ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے تقریباً 35 ملین ڈالر زکا معاہدہ ہوا ہے۔ اس پروڈکٹ کا نام ENARGEZE SUPERPOWER (انرجیز سپرپاور) ہے اور Zoxcell اس کو تقویت فراہم کرتا ہے۔

یہ شراکت مقامی پاور اور انرجی اسٹوریج انڈسٹری کے لیے خوش آئند امرہے۔ پاکستان میں 50,000 ٹیلی کام ٹاورز ہیں۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں بینکنگ سیکٹر کے اندازاً 30,000 سے زائد برانچز ہیں۔ اس ٹیکنالوجی سے انہیں توانائی کے اخراجات کی مد میں نمایاں بچت ہوگی۔

2021 میں لگائے گئے ایک اندازے کے مطابق توانائی کی عالمی طلب آئندہ 8 سال میں 2.5 سے 4 ٹیرا واٹ ہارس سالانہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ تاہم پاکستان میں انرجی اسٹوریج کی مارکیٹ اور اُس کی گنجائش بہت کم اور بکھری ہوئی ہے۔

ملک میں بجلی کی بار بار بندش، ناقابل بھروسہ ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر، مختصر مدت اور کم کارکردگی کے حامل متبادل کی موجودگی میں انرجیز سپرپاور حقیقی گیم چینجر ثابت ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای این اے کے چیف ایگزیکٹو عامر سلمان نے کہا کہ سپر کپیسٹر VRLA ڈرائی بیٹریوں سے 25 گنا بہتر ہے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی استعمال میں محفوظ ہے اور جنریٹرز کے استعمال کو کم کرتی ہے۔

اس سے بھی بڑھ کر یہ ٹیکنالوجی کاربن کے اخراج اور ایندھن کی کھپت کو کم کرکے دنیا کو سرسبز بنانے کے مشن میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای این ای کا نیا اقدام انڈسٹری کے لیے ایک معیار قائم کرے گا اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ تیز رفتار ترقی میں سہولت فراہم کرکے نئے رجحان ساز کے طور پر سامنے آئے گا۔

جولٹا بیٹری کے شریک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر ریحان اسلم نے انرجی اسٹوریج سیکٹر کی اس تاریخی اور سب سے بڑی شراکت داری کو پاکستان کے نجی شعبے کے لیے انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جولٹا بیٹری پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی لا رہی ہے، جس سے درآمدی بل میں نمایاں کمی آئے گی اور 3 سے 4 سال میں قومی خزانے میں ایک ارب امریکی ڈالرز کی بچت متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپر کیپس ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر متعارف کروانے سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سبز و صاف توانائی کا استعمال بڑھے گا۔

تقریب جولٹا گروپ کے چیئرمین محمد عظیم، جولٹا الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عثمان شیخ، جولٹا بیٹری کے شریک بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر ریحان اسلم، جعفر بزنس سسٹمز کے چیف ایگزیکٹوآفیسر وقار الاسلام، ای این اے کے چیف ایگزیکٹو عامر سلمان اور ڈائریکٹر فیصل مراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button