بزنستازہ ترینرجحان
Trending

نئے بینک نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے اسٹیٹ بینک کا عالمی ڈیزائنرز سے تعاون

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے بینک نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے بین الاقوامی ڈیزائنرز کو شارٹ لسٹ کیا ہے، جو مقامی ڈیزائنرز کے تیار کردہ ڈیزائنوں کی روشنی میں اپنے تخلیقی ڈیزائن پیش کریں گے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ یہ ڈیزائن محض علامتی نوعیت کے ہیں، اور بین الاقوامی ڈیزائنرز اپنے تخیل اور مہارت کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے حتمی ڈیزائن تیار کریں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، نئے ڈیزائن ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاسی کریں گے۔ توقع ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی تعاون سے تیار ہونے والے یہ حتمی ڈیزائن ملک کی ترقی اور تخلیقی صلاحیتوں کے بہترین مظہر ہوں گے۔

تقریبِ تقسیمِ انعامات کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی

حکام کے مطابق، شارٹ لسٹ کیے گئے شرکاء کو جلد انعامی رقم دی جائے گی، اور اس کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک نے مقابلے میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button