بزنستازہ ترینرجحان

کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ اور کراؤن گروپ کے درمیان معاہدہ

شیئر کریں

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے اور کراؤن گروپ آف کمپنیز کے مابین ایک اہم یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت، UAE کے شہریوں اور کاروباری افراد کے لیے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر "میجسٹک لاؤنج” اور "اسکائی میجسٹک لاؤنج” کی خدمات پیش کی جائیں گی۔
یہ سہولیات 24 گھنٹوں کے لیے دستیاب رہیں گی، جن میں ریفریشمنٹ، کھانے پینے، انٹرنیٹ اور دیگر اہم سہولیات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ، یو اے ای کے قونصل خانے کی تجاویز کے مطابق پروٹوکول خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔
یہ اقدام دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور یو اے ای کے شہریوں کو بہترین سفری تجربات فراہم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button