تازہ ترینٹیکنالوجیرجحان

2025ء میں کس کس موبائل فون پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ فہرست سامنے آگئی

Spread the love

میٹا کی پیغام رسانی کی ایپلیکیشن واٹس ایپ، آئندہ سال سے ان لاکھوں اینڈرائیڈ فونز پر کام نہیں کرے گی جو پرانی اینڈرائیڈ ورژنز کا استعمال کر رہے
ہیں۔

میٹا کے مطابق، وہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز جو کیٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم (OS) یا اس سے پرانے ورژنز پر چل رہی ہیں، اگلے سال سے واٹس ایپ نہیں چلا سکیں گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی اور ایپ کے استعمال میں بہتری لانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

میٹا نے مزید کہا ہے کہ واٹس ایپ کے لیے نئی انکرپشن اپ ڈیٹس، ملٹی ڈیوائس سپورٹ، جدید ویڈیو کالنگ اور مصنوعی ذہانت کے فیچرز جیسی بڑی پیشرفتوں کے لیے زیادہ جدید ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہے۔

موجودہ ڈیوائسز ان کی حمایت نہیں کر سکتی ہیں اور تکنیکی ترقی کے ساتھ یہ ڈیوائسز صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت میں بھی ناکام ہو رہے ہیں۔

سافٹ ویئر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے، ان ڈیوائسز پر ایپ کی فعالیت میں کمی اور سائبر حملوں کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

واٹس ایپ 2025ء میں ان مخصوص ڈیوائسز پر اپنی سروس بند کر دے گا۔

سام سنگ: گیلکسی S3، گیلکسی نوٹ 2، گیلکسی ایس 3، گیلکسی S4 مِنی

موٹرولا: موٹو G (فرسٹ جینریشن)، ریزر HD، موٹو E 2014

ایچ ٹی سی: ون ایکس، ون ایکس پلس، ڈیزائر 500، ڈیزائر 601

ایل جی: اوپٹمسG، نیگزس 4، G2 مِنی، ایل 90

سونی: ایکسپیریا Z، ایکسپیریا SP، ایکسپیریا T، ایکسپیریا V

آئی فون ماڈلز اور واٹس ایپ 2025ء

پرانے آئی فون ماڈلز کے صارفین کے پاس اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے 5 مئی 2025 تک کا وقت موجود ہے۔ اس کے بعد، واٹس ایپ 15.1 آئی او ایس یا اس سے پُرانے ورژن والے آئی فونز پر کام نہیں کرے گا۔

آئی فون 5S، آئی فون 6، اور آئی فون 6 پلس کے صارفین کو واٹس ایپ کا استعمال برقرار رکھنے کے لیے اپنے فون کو اپ گریڈ کرنا یا اسے نئے آئی او ایس ورژن پر منتقل کرنے کی ضرورت ہو گی۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button