کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بلوچستان حکومت کا نوٹیفکیشن جاری
بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں لگائی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر ادارے کے سربراہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تعلیمی اداروں کے احاطے میں طلبا ونگز کو سیاسی سرگرمیاں سرانجام دینے سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے سیکرٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن اور صوبائی سیکرٹری اسکولز کو ہدایت کی تھی کہ تعلیمی اداروں کے احاطے میں سیاسی اجتماعات اور سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے۔
ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اگلے حکم تک تعلیمی اداروں اور ان کے احاطے میں سیاسی سرگرمیوں پر سختی سے مکمل پابندی رہے گی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت بلوچستان طلبا ونگز کی سرگرمیوں کے لیے کچھ مناسب جگہیں مختص کرے گی۔
لیکن تعلیمی اداروں کے احاطے میں نہیں۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔