پاکستانتازہ ترینرجحان

دھند اور موسم کی خرابی، کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں آج بھی تاخیر کا شکار

Spread the love

کراچی میں دھند اور خراب موسم کے سبب داخلی و خارجی ٹرینوں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ریلوے حکام کا پریس ریلیز

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، 47 اپ رحمان بابا ایکسپریس 12 بجے روانہ ہونے کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد دوپہر 1 بجے جاے گی۔

اسی طرح، 45 اپ پاکستان ایکسپریس 2 بجے کی روانگی کے بجائے 6 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر سے رات 8 بجے اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے والی ہے۔

41 اپ قراقرم ایکسپریس بھی 3 بجے کے بجائے 4 گھنٹے کی تاخیر سے رات 7 بجے نکلے گی۔

مزید یہ کہ 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے 7 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد رات 11 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی 17 اپ ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے 3 گھنٹے 45 منٹ کی تاخیر کے بعد 8 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔

اسی طرح، 7 اپ تیزگام ایکسپریس بھی 5 بجکر 30 منٹ کے بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر سے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

25 اپ زکریا ایکسپریس 6 بجکر 15 منٹ کی روانگی کے بجائے 5 گھنٹے 45 منٹ کی تاخیر کے بعد رات 12 بجے نکلے گی۔

35 اپ سر سید ایکسپریس 9 بجے کی بجائے 1 گھنٹے کی تاخیر سے رات 10 بجے روانہ ہوگی۔

5 اپ گرین لائن 10 بجے کے بجائے 1 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ رات 11 بجے روانہ ہوگی۔ جبکہ 145 اپ سکھر ایکسپریس 11 بجے کی بجائے 2 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد رات 1 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر تمام ٹرینیں اپنے طے شدہ وقت پر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button