بزنستازہ ترینرجحان

زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر2.381 ارب ڈالر کا اضافہ

Spread the love

زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 2.381 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13997 ارب ڈالر تھا۔

اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تین جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.378 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.695 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 4.683 ارب ڈالر ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر میں 2.305 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button