تازہ ترینرجحانکھیل

چیمپیئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹوں کی قیمت سامنے آ گئی

شیئر کریں

چیمپیئنز ٹرافی میچز کی ٹکٹوں کی ممکنہ قیمت سامنے آ گئی
ایونٹ میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی ٹکٹوں کی فروخت کب سے؟

چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے لئے ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

چیمپیئنز ٹرافی ٹکٹوں کی قیمت

پاکستان میں ہونے والے میچز کی کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 25 ہزار ہو سکتی ہے۔

آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان اتفاق

آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان دبئی میں ہونے والے بھارت کے میچز کے ٹکٹ ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔

ایونٹ کا آغاز

ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا

جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا
اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا

بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button