گزشتہ کاروباری سیشن میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی کمی
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے
جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 89 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اعداد و شمار
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 48 ہزار 113 روپے ہوگئی۔
جمعہ کو سونے کی قیمت 2900 روپے اضافے سے 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
بین الاقوامی نرخ میں کمی
دریں اثنا ہفتے کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں کمی ہوئی۔
اے پی جی جے ایس اے کے مطابق کاروباری دن کے دوران سونے کے نرخ میں 2 ڈالر کی کمی واقع ہوئی
جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2770 ڈالرہوگئی۔
چاندی کی فی تولہ قیمت
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 32 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 409 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیے:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔