پاکستانتازہ ترینرجحان

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟ ماہرین نے بتا دیا

شیئر کریں

رمضان المبارک کے چاند کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اطلاعات فراہم کی ہیں کہ چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہونے کا امکان ہے۔

نئے چاند کی پیدائش شام 5:45 بجے 28 فروری کو متوقع ہے۔

پہلا روزہ ممکنہ طور پر 2 مارچ کو

ماہرین کے مطابق، یکم مارچ کو چاند دیکھنے کا امکان ہے،

جس کی بنا پر 2 مارچ کو رمضان کا پہلا روزہ رکھا جا سکتا ہے۔

سعودی عرب میں رمضان کا آغاز

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان کے چاند کی پیدائش جمعہ 28 فروری کی رات 3:44 منٹ پر ہوگی۔

سعودی عرب میں عیدالفطر کی تاریخ

شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع، جو سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علم بورڈ کے رکن ہیں، کے مطابق

فلکیاتی حساب کے مطابق سعودی عرب میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہوگا۔

ماہ رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کرے گی۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا،

اور آخری روزہ 29 مارچ کو ہوگا، جس کے نتیجے میں سعودی عرب اور

دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button