بزنستازہ ترینرجحان

گھی، کوکنگ آئل اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

شیئر کریں

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

حال ہی میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو چھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

A-گریڈ اور B-گریڈ گھی کی قیمتیں

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق، A-گریڈ گھی کی تھوک قیمت 595 سے بڑھ کر

600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ چکی ہے،

جبکہ B-گریڈ برانڈز کی قیمت 540 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ، کچھ B-گریڈ گھی برانڈز 550 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر دستیاب ہیں۔

چینی کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے چند دن پہلے

چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی نئی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلوگرام کر دی گئی ہے،

جبکہ کچھ دن پہلے یہ قیمت 140 روپے فی کلو تھی۔

اوپن مارکیٹ پر اثرات

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق، اوپن مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کے سبب چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،

لیکن اس کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستی رہی ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button