انٹرٹینمنٹتازہ ترینرجحان

کامیڈی شو میں انڈین یوٹیوبر کے ’نازیبا‘ سوال پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

یہ سوال اتنا نازیبا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے رنویئر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

شیئر کریں

رنویر الہ آبادیا: تنازع کا شکار یوٹیوبر

معروف یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے ہیں۔

حال ہی میں وہ کامیڈین سمے رائنا کے شو India’s Got Latent میں

اپنے ایک متنازع سوال کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آئے دن سرخیاں بنے ہوئے ہیں۔

تنازع کی وجہ

انہوں نے ایک امیدوار سے اس کے ماں باپ کے ازدواجی تعلق کے متعلق ایک نازیبا سوال پوچھا تھا۔

یہ سوال اتنا نازیبا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے رنویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس تنازع کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

رنویر کا معافی نامہ

رنویر نے اس تنازع کے بعد ایک معافی نامہ جاری کیا اور کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کا استعمال اس طرح نہیں کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا تبصرہ صرف نامناسب نہیں تھا بلکہ یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں تھا۔

گزشتہ سال کا تنازع

یہ پہلا موقع نہیں جب رنویر تنازع میں پھنسے ہوں۔

گزشتہ سال جب اکشے کمار ان کے پوڈکاسٹ میں آئے تھے تب بھی انہوں نے نازیبا گفتگو کا استعمال کرا تھا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button