تازہ تریندنیارجحان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کو برطرف کر دیا

شیئر کریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے نئے سربراہ جنرل چارلز سی کیو براؤن کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے اعلیٰ عہدوں میں مزید تبدیلیاں بھی کریں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ

جنرل سی کیو براؤن کی جگہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل ڈین رازن کین کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا نیا سربراہ مقرر کر رہے ہیں۔

ڈین رازن کین، جو فلائٹ کے تجربے کے حامل ہیں، حالیہ دنوں میں سی آئی اے میں عسکری معاملات کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

امریکی محکمہ دفاع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ نیوی کی سربراہ

ایڈمیرل لیسا فرینچیٹی اور ایئر فورس کے وائس چیف آف سٹاف سمیت آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے ایڈووکیٹ جنرلز کی بھی برطرفی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ، ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ دفاع میں پانچ ہزار ملازمین کی چھانٹی کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیے:
حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button