
رمضان المبارک کا آغاز اتوار، 2 مارچ 2025 کو ہوگا:
پاکستان کے خلائی تحقیق کے قومی ادارے سپارکو (پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن) نے
یہ پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا آغاز اتوار، 2 مارچ 2025 کو ہوگا۔
پیر کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں سپارکو نے بتایا کہ عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جانے کا امکان ہے۔
سپارکو کے مطابق، فلکیاتی ماڈلز کی روشنی میں رمضان کے لئے نیا چاند 28 فروری 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:45 بجے نظر آئے گا۔
البتہ، ہلال کی رویت متعدد عوامل پر منحصر ہوگی، جیسے چاند کی عمر،
سورج کے ساتھ زاویائی فاصلہ، سورج غروب ہونے کے وقت کا مقام، اور موسمی حالات۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں شعبان کے 30 دن مکمل
ہونے کی توقع ہے، اور یکم رمضان المبارک 2 مارچ کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند کی رویت کے بارے میں ملنے والی شہادتوں کا
جائزہ لے گی اور رمضان المبارک کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرے گی۔