
صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا
اسلام آباد:
شہر کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کی کمی ہونے کی توقع ہے۔
کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے درخواست دائر کی ہے
جس کی سماعت نیپرا کے اجلاس میں کل ہو گی۔
اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو تقریباً 4 ارب 94 کروڑ روپے کا مالی فائدہ حاصل ہوگا۔
کے الیکٹرک نے یہ درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی ہے،
اور بجلی کی قیمتوں میں یہ کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی بنیاد پر متوقع کی جا رہی ہے۔
نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔