بزنستازہ ترینرجحان

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈر رپورٹ شائع 3

شیئر کریں

انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری:

جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری آغاز کے دوران ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ کی قیمت میں 0.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

صبح 10 بجکر 25 منٹ پر روپیہ 2 پیسے بڑھ کر 279.67 روپے پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 279.87 پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر یورو نے جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں چار ماہ کی بلند ترین سطح کو برقرار رکھا۔

یہ بہتری جرمنی کے مجوزہ 500 ارب یورو (539.85 بلین ڈالر) کے انفرااسٹرکچر فنڈ

اور قرضوں کی حد میں تبدیلی کے سبب یورپی بانڈز کی ییلڈز میں اضافے کی وجہ سے ہوئی۔

دوسری طرف، امریکی ڈالر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں چار ماہ کی کم ترین سطح کے قریب رہا،

کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کینیڈا اور میکسیکو سے

آٹوموبائل درآمدات پر ایک ماہ کی رعایت فراہم کی ہے۔

یہ اقدام ایک بار پھر یہ واضح کرتا ہے کہ تجارتی صورتحال کس قدر جلدی تبدیل ہوسکتی ہے۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button