تازہ ترینرجحانکھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست

شیئر کریں

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی:

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں
شاندار فتح حاصل کی ہے،

جہاں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 91 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ نیوزی لینڈ نے 92 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے جارحانہ اننگز کی، جنہوں نے 29 گیندوں پر 44 رنز بنائے، جبکہ فن ایلن نے 17 گیندوں میں 28 رنزبنائے۔

پہلے ٹاس جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان نے پاکستان کو پہلے بلے بازی کرنے کا موقع فراہم کیا،

مگر پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی۔
صرف 14 رنز پر ہی پاکستان کے 4 کھلاڑی واپس پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان نے ایک، جبکہ شاداب خان نے 3 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی بولنگ میں جیکب ڈفی نے شاندار کارکردگی دکھائی اور 4 وکٹیں حاصل کیں،

جبکہ کائل جیمیسن نے 3 اور اش سوڈھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button