پاکستانتازہ ترینرجحان

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی:

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق،

یہ ذخائر 54 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 21 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10 ارب 61 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

یہ معلومات جمعرات کے روز جاری کی گئیں!

مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر:

پاکستان کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 15.55 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار رہے۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 4.94 ارب ڈالر رہے۔

ذخائر کی کم ترین سطح:

اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر موجودہ وقت میں چھ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں

جس کی وجہ مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کو قرار دیا ہے۔

ہفتہ وار تغیرات:

21 مارچ 2025 تک ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 54 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد

10 ہزار 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تک جا پہنچے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ان میں 49 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

یہ اعداد و شمار ملک کی موجودہ اقتصادی صورت حال کی عکاسی کرتے ہیں اور

یہ واضح کرتے ہیں کہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے اثرات زرمبادلہ کے ذخائر پر مرتب ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button