کونسی مشہور ایپ اینڈرائیڈ فونز کی بیٹری تیزی سے ضائع کر رہی ہے؟

شیئر کریں

گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ انسٹاگرام ایپ بیٹری کے استعمال میں کمی کا سبب بن رہی ہے:

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً دو ارب افراد استعمال کرنے والی مشہور

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام بعض اسمارٹ فونز میں بیٹری کے خرچ ہونے کا سبب بن رہی ہے۔

خاص طور پر گوگل پکسل فونز میں یہ مسئلہ زیادہ نظر آ رہا ہے،

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ دیگر اینڈرائیڈ فونز بھی اس سے متاثر ہیں یا نہیں۔

گوگل کے ایک نمائندے نے اینڈرائیڈ سپورٹ فورم پر بتایا کہ انسٹاگرام نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک

تازہ اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس سے امید ہے کہ بیٹری کے استعمال میں کمی آ جائے گی۔

کمیونیٹی منیجر عادل شیخ کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام ایک نئے ورژن (382.0.0.49.84) کے ساتھ

اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ بیٹری کے استعمال کے مسئلے کو ختم کیا جا سکے۔

صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ان کے پاس انسٹاگرام کا تازہ ترین ورژن انسٹال ہو

تاکہ یہ مسئلہ بہتر طریقے سے حل ہو جائے۔

مزید پڑھیے:

انٹرنیٹ کی لت ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ قرار

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version