پاکستانتازہ ترینرجحان

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کی وزیر اعظم پر کڑی تنقید

Spread the love

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ وزیر اعظم پر برس پڑے کہتے ہیں عمران خان نے ریاست مدینہ کے پاکیزہ تصور کو متنازعہ بنایا ہے۔ اخلاقی گراوٹ، ناکام طرز حکمرانی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی کامیابی ہیں۔

ناصر شاہ نے وزیر اعظم کو شدید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے کےعالمی ایوارڈ کے لئے پی ٹی آئی کے درجن بھر وزرا اور ترجمان نامزد ہوئے ہیں جبکہ غریبوں کے چولہے ٹھنڈے کرنے اور سرمایہ کاری کو روکنے کا سہرا عمران خان کےسر ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے فیصلوں پر پیپلزپارٹی عمل کرےگی، میدان سے ایوان تک جعلی اور عوام دشمن حکومت کا پیچھا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا کی مایوسی بتارہی ہےکہ تبدیلی حکومت اپنے بوجھ سے گرنےوالی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری کی حکمت عملی سے عوام کی سلیکٹیڈ سےجان چھڑائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button