پاکستانتازہ ترینرجحان

گزشتہ روز کراچی میں بلڈنگ سے چھلانگ لگانے والی خاتون کا کرائم ریکارڈ سامنے آگیا

شیئر کریں

گزشتہ روز کراچی میں بلڈنگ سے چھلانگ لگانے والی خاتون کا کرائم ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی: گلشن اقبال تیرا ڈی میں عمارت سے چھلانگ لگانے والی مریم نامی خاتون سے متعلق پولیس نے چان بین شروع کی تو خاتون کا کرائم ریکارڈ منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلڈنگ سےکودنے والی مریم گلشن اقبال تیرا ڈی کی رہائشی اور کچھ عرصہ پہلے اس نے دوسری شادی کی تھی۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مریم کے پہلے شوہر کا آٹھ سال قبل قتل ہوا تھا، جس میں مریم کے ملوث ہونے کے شبہ میں جیل بھی کاٹ چکی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے مریم کو آئس نشہ کا عادی قرار دیا ہے۔ جبکہ نشے کی عادت دور کرنے کے لیے گھر والوں نے مریم کو کمرے میں بند کر رکھا تھا۔

مریم کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مریم اپنی دوسالہ بچی کو لے کر کسی طرح کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔

مریم نے پہلے تو گیلری سے موبائل فون گھر سے نیچے پھینک دیا جس سے نیچے موجود لوگ متوجہ ہوکر جمع ہوگئے۔

جس کے بعد خاتوں نے کافی دیر چیخ چلانے کے بعد اپنی دو سالہ بچی کو عمارت سے نیچے پھینک دیس جسے نیچے موجود لوگوں نے بچا لیا۔

دوسری طرف علاقہ مکینوں کے متعدد مرتبہ روکنے پر خاتوں نہ مانی اور نیچے اترنے کی کوشش کرتے ہوئے گرپڑی۔ جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جناح اسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق خاتون کو چوتھی منزل نے گرنے کے باعث اس کے پیروں میں فریکچر ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ واقعہ کے بعد سے اب تک مریم کے دوسرے شوہر سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button