گیس کی فراہمی کے دعوے، کراچی سمیت مختلف شہروں میں سحری میں گیس غائب

شیئر کریں

کراچی میں سحری کے اوقات میں گیس کی غیر موجودگی، شہریوں کو مشکلات:

کراچی کے مختلف مقامات پر سحری کے اوقات میں گیس غائب رہی،

جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے بھی سحری کے دوران گیس بندش کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

سوئی ناردرن نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لئے اقدامات کر چکے ہیں

اور سحر و افطار کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے بھی یہ اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سحری کے اوقات میں رات سے صبح 9 بجے تک،

جبکہ دوپہر ساڑھے 3 بجے سے رات 10 بجے تک گیس کی دستیابی ہوگی۔

تاہم پہلے روزہ کی سحری میں گیس کی فراہم کے دعوے حقیقت میں درست ثابت نہیں ہوئے۔

مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی
دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، آرمی چیف
3 مارچ کو بینکوں میں پبلک ڈیلنگ بند رہے گی
ایک ارب ڈالر کی قسط پر اہم پیشرفت ، آئی ایم ایف وفد کل اسلام آباد پہنچے گا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version