پاکستانتازہ ترینرجحان

نیشنل پریس کلب کا واقعہ بیرونی عناصر کی مداخلت کا ثبوت ہے، کے یو جے

وحید ڈوگر کا اقدام ذاتی نہیں، یقینی طور پر ایجنڈے کے تحت ہے، فہیم صدیقی

شیئر کریں

کراچی: اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اسے صحافیوں کے معاملات میں بیرونی عناصر کی مداخلت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافتی روایات کے مطابق صحافی تنظیموں یا پریس کلبز میں انتخابات کے بعد جیتنے والوں کو مشترکا طور پر اپنا لیڈر تسلیم کرلیا جاتا ہے۔

لیکن کچھ عرصے سے صحافی تنظیموں میں شکست قبول کرنے کا رحجان کم ہوتا جارہا ہے جسے حالیہ واقعے میں بیرونی عناصر نے اپنے حق میں استعمال کیا ہے۔

نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر انور رضا پر حملہ کرنے والا وحید ڈوگر وہی شخص ہے جس نے فائز عیسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے لیے خط لکھا تھا اور اسی خط کی بنیاد پر صدر مملکت نے فائز عیسی کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کونسل کو بھیجا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وحید ڈوگر کا انور رضا پر حملے کا اقدام کسی بھی طرح ذاتی نہیں سب کچھ یقینی طور پر ایک ایجنڈے کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد صحافی برادری کو بدنام کرنا ہے لیکن واقعے کے بعد نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ نے جس طرح اس معاملے کو نہایت مناسب انداز سے حل کیا وہ سراہے جانے کے قابل ہے۔

بیان میں وحید ڈوگر کی نیشنل پریس کلب کی ممبر شپ تاحیات ختم کیے جانے اور اس کے کلب میں داخلے پر ہیمشہ کے لیے پابندی کے فیصلے کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button