بزنستازہ ترینرجحان

زیورات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ 5 سال تک رکھنا لازمی قرار

Spread the love

زیورات کی خرید و فروخت کا ریکارڈ 5 سال تک رکھنا لازمی قرار

کراچی: ایف بی آر کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے جیولری کی خرید و فروخت کا ریکارڈ 5 سال تک رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتی پتھروں اور دھاتوں کا کاروبار کرنے والوں کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں گئیں ہیں۔

جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق بیس لاکھ روپے سے زائد کی جیولری خریدنے اور بیچنے کا ریکارڈ پانچ سال تک رکھنا ہوگا تاہم ریکارڈ نہ رکھنے والوں کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ اور تخریبی فنانسنگ کے قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق بیس لاکھ روپے سے کم کی جیولری خریدنے یا فروخت کرنے والوں پر قانون لاگو نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مقصد قیمتی پتھروں اور دھاتوں کے کاروبار سے ہونے والی منی لانڈرنگ کو روکنا ہے تاہم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے ایف بی آر کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button