پاکستانتازہ ترینرجحان

کلفٹن کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے کھودے گئے گڑھے شہریوں ہے لیے خطرہ

شیئر کریں

کراچی: کلفٹن کے ساحل پر گزشتہ کئی روز سے پھنسے ہوئے جہاز کو ایک مرتبہ پھر سے نکالنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز جہاز میں دو اینکرز لگائے گئے جبکہ ساحل پر لگائے گئے پرانا اینکر نکال کر 20 میٹر کے فاصلے پر نیا اینکر لگایا گیا۔

جہاز اور کرین بارج کے درمیان دو فولادی رسے باندھے گئے اور جہاز کو کھینچنے کے لیے کوبرا روپ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی مدد سے ایک لاکھ ٹن وزنی جہاز کھینچا جا سکتا ہے۔

آج کے آپریشن میں کرین بارج اور ٹگ بوٹس کے ساتھ فیلڈ بوٹ نے بھی حصہ لیا، اگر کل ہائی ٹائیڈ ہوا تو کل ورنہ بدھ کے روز کو جہاز کھینچنے کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ آئندہ چار سے پانچ روز جہاز کھینچنے کے لیے موزوں ہیں۔

ذرائع شپنگ ایجنٹ ایان کے مطابق ساحل پر اینکر کے لیے کھودے گئے گڑھے شہریوں کیلئے موت کے کنویں ہیں، گڑھے مناسب طریقے سے نہیں بھرے گئے جو کسی ناخشگوار واقعہ یا حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیڈ ٹائیڈ کے دوران ساحل پر آنے والے شہری ان گڑھوں میں گر سکتے ہیں۔

ماضی میں بھی تعمیراتی کام کے لیے کھودے گئے گڑھے میں شہریوں کی بڑی تعداد گر کر ہلاک ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button