بزنستازہ ترین

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی بائیکو آئل سپل رسپانس ٹیم کیلئے اسناد

شیئر کریں

کراچی(کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے بائیکو کی آئل ا سپل رسپانس ٹیم کولیول اور لیول کی پیشہ ور تربیت اور سرٹیفکیشن کے حصول کےلئے سرٹیفائیڈ کیا ہے۔

بائیکو پاکستان کی واحد آئل کمپنی ہے جس کے پاس تیل کے بہاﺅ سے نمٹنے کی صلاحیت کی حامل تجربہ کار اور پرعزم آئل ا سپل رسپانس ٹیم موجود ہے۔

بائیکو پاکستان کی پہلی کمپنی ہے جس نے بلوچستان کے ساحل سے دور15 کلومیٹر گہرے سمندر میں اپنا خود کا سنگل پوائنٹ مورنگ قائم کیا جو تیرتا ہوا مائع بندرگاہ ہے۔

بائیکو کا ایس پی ایم 2012 سے محفوظ انداز میں آپریٹ کررہا ہے جس نے آج کی تاریخ تک 15 ملین ٹن خام آئل درآمد کیا اور ابھی تک آئل کے بہاﺅ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ایس اپی ایم شدید ترین بارشوں میں بھی آپریٹ کرتا ہے جسے اس پہلے اس علاقہ میں آپریٹ کرنا نا ممکن سمجھا جاتا تھا۔ بائیکو کے ایس پی ایم میں انتہائی تجربہ کار عملے تعینات ہے جو چوبیس گھنٹے متحرک رہتا ہے۔

یہ عملے میرین سیکٹر میں انتہائی پیشہ وارانہ اور متنوع تجربے اور آئل اسپل رسپانس میں اعلیٰ مہارت رکھتا ہے۔بائیکو پاکستان کی واحد کمپنی ہے جس کے پاس ٹیئر 3 آئل اسپل رسپانس کی صلاحیت موجود ہے۔

پاک بحریہ اور او ایس آر ایل(دنیا کی نمایاں آئل ا سپل رسپانس کمپنی ) کے ساتھ ہنگامی انتظامات کے ساتھ بائیکو دوسرے اور تیسرے درجہ کے سطح کے تیل کے بہاﺅ سے نمٹ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button