
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی،
جس کے بعد ایک اونس سونے کی قیمت 3310 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس کمی کے اثرات پاکستان کے
مقامی بازاروں پر بھی پڑے ہیں، جہاں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 53 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے،
جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی
فی تولہ قیمت 1500 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔
دریں اثنا، چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 841 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیے:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کمی
اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد پوائنٹس کی سطح پر بند
پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ طے پا گیا
پاکستان میں جنوری تا مئی 1 کروڑ 25 لاکھ موبائل فونز تیار کئے گئے
چین کا یورپی یونین پر جوابی وار: طبی آلات کے بڑے ٹھیکوں پر پابندی عائد
سربراہ پاک فضائیہ کا دورۂ امریکہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، آئی ایس پی آر