بزنستازہ ترینرجحان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کمی

شیئر کریں

سونے کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے اثرات کے باعث پاکستان میں جمعہ کو نمایاں کمی:

پاکستان میں جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق

سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1,500 روپے کم ہو کر 355,500 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونا بھی 1,286 روپے کی کمی کے ساتھ 304,783 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس سے قبل منگل کو، سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا،

جس کے بعد اس کی قیمت 357,000 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر بھی جمعہ کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی،

جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر کم ہو کر 3,335 ڈالر (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) پر آ گیا ہے۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ فی تولہ 3,871 روپے پر برقرار رہی۔

اسٹاک ایکسچینج، خریداری کا رجحان، 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

برآمدات کیلئے پاکستان کا علی بابا کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

دواسازی شعبے، 1.13 ارب روپے کے غیر مسابقتی معاہدے، 2 کمپنیاں قصوروار قرار

ٹرمپ نے ایلون مسک کی ممکنہ ملک بدری کا اشارہ دے دیا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button