بزنستازہ ترینرجحان

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی ملاقات

شیئر کریں

کراچی: سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران سی ای او کے الیکٹرک، مونس علوی نے کراچی میں بجلی کی صورتحال پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی وزیر کے قابل تجدید توانائی منصوبوں کے ویژن پر عمل پیرا ہیں۔

مونس علوی نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر اور حکومت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں پر عزم اقدامات سے ملکی معیشت پر دور رس مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

وفاقی وزیر توانائی کو کراچی میں پالیسی لوڈشیڈ سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کراچی کیلئے ان کے ویژن اور عوام کے ساتھ وابستگی، خاص طور پر کراچی میں بجلی کی صورتحال کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بروقت مثبت اقدامات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کے الیکٹرک کی طرف سے زائد بجلی کی خریداری اور فوری ادائیگیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے ملک میں سرسبز ماحول کے فروغ کے حوالے سے کے الیکٹرک کے اقدامات کو سراہا اور 250 میگاواٹ قابل تجدید توانائی منصوبوں اور مزید 350 میگاواٹ کے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا۔

کے الیکٹرک اپنے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی شامل کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، کے الیکٹرک نے 5 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا تہیہ کیا ہے جس میں سے 3 لاکھ پودوں کی شجرکاری مکمل کرلی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے کراچی کے عوام کے مسائل بروقت حل کرنے پر وزیر اعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button