عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

شیئر کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی:

امریکی ٹیرف میں اضافے کی توقعات سے منڈی میں بے یقینی:

منگل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی،

جس کی وجہ سرمایہ کاروں کا امریکہ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلانات اور اوپیک پلس کے اگست میں پیداوار میں اضافے کی توقعات کا جائزہ لینا ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت فی بیرل 69.37 ڈالر پر آ گئی، جس میں 21 سینٹ کی کمی ہوئی،

جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 24 سینٹ کی کمی کے ساتھ 67.69 ڈالر فی بیرل رہ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اپنے اہم تجارتی شراکت داروں،

جن میں
جنوبی کوریا
جاپان، سربیا
تھائی لینڈ
اور تیونس شامل ہیں کو آگاہ کیا کہ یکم اگست سے امریکہ کے ٹیرف میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ رواں سال کی شروعات میں شروع ہونے والی تجارتی جنگ کو مزید شدت دینے کا سبب بن سکتا ہے۔

اس اقدام سے عالمی منڈی میں غیر یقینی کی فضا پیدا ہو گئی ہے،

اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں،

جس سے تیل کی طلب میں کمی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے:

برکس اجلاس، ٹرمپ کا گروپ ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کا اعلان

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version