معروف ماڈل ،اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان گرفتار

عاطف خان کی گرفتاری: اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر پر مالی بدعنوانی کا الزام:
کراچی: اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر، عاطف خان، کو ایف آئی اے کی جانب سے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
یہ چھاپا ڈیفنس فیز 6 میں ان کے رہائش گاہ پر مارا گیا۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق عاطف خان پر 54 کروڑ روپے سے زائد کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ان پر کارپوریٹ مالیاتی فراڈ کے الزامات ہیں، اور یہ کارروائی ایک نجی بینک کے سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کی گئی۔
عاطف خان قبل ازیں اس نجی بینک کے سیکیورٹیز کے سی ای او کے عہدے پر فائز رہے ہیں
اور انہیں الزام ہے کہ انہوں نے ذاتی کاروبار کے لیے بینک کے فنڈز کا ناجائز استعمال کیا۔
اس کے علاوہ، انہوں نے مالی بدعنوانی کو چھپانے کی خاطر کمپنی کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی۔
ذرائع کے مطابق، ملزم نے جعلی مالیاتی بیانات اور دیگر دستاویزات تیار کیں اور فراڈ کے لیے بڑے پیمانے پر جعلسازی کی۔
ان کے مزید تفتیش کی خاطر دو روز کا ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔