
کراچی: پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کی جانب سے نئے ‘لوگو ‘ کومتعارف کردیا گیا ہے جوکہ کمپنی کی ارتقائی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔
اس حکمت عملی کو اپنی مرکزی کمپنی برٹش امریکن ٹوبیکو کے مطابق تیار کیا گیا ہے جس نے عالمی طور پر اپنے کاروبار کے حوالے سے تین واضح ترجیحات متعین کی ہیں جن میں روایتی مصنوعات کو مزید بہتر بنانا، نئے شعبوں کی بہتر کارکردگی کو یقینی اور کاروبار کو آسان بنانا ہے۔
اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ کے ایم ڈی اور سی ای او عثمان ظہور کا کہنا تھا کہ:
”ہم اپنے کاروبار کے صحت پر ہونے والے اثرات کو کم کرکے اور اپنے صارفین کو کم نقصان دہ مصنوعات کا زیادہ سے زیادہ انتخاب پیش کرکے ایک روشن اور بہتر کل (A Better Tomorrow) کی تعمیر کے حوالے سے ایک واضح مقصد کے ساتھ خود کو چیلنج کر رہے ہیں۔
سماجی اور ماحولیاتی استحکام کے نئے ایجنڈے اور گروپ کے 2030 تک کاربن نیوٹریلٹی کے مقصد کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے ہم اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ اپنے عزائم کو حاصل کرنے کے لئے، ہمیں جرات مند، تیز، بااختیاراور ذمہ دار ہونے کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی حکمت عملی پر عمل درآمد اور اپنی تین واضح ترجیحات کے فریم ورک کے مطابق اپنے مالی اہداف کو حاصل کریں گے۔ ہم ایک منزل کی جانب گامزن ہیں.