نقد ادائیگیوں اور ای کامرس سی او ڈی آرڈرز کیلئے 2 لاکھ روپے کی حد مقرر

شیئر کریں

ایف بی آر کا نقد ادائیگیوں پر نئی حد مقرر کرنے کا اعلان!

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مارکیٹوں میں ریٹیل آؤٹ لیٹس اور ای کامرس کیش آن ڈلیوری

(سی او ڈی) آرڈرز کے لیے نقد ادائیگیوں کی حد 2 لاکھ روپے مقرر کر دی ہے۔ اس اقدام کے تحت،

اب کسی بھی مارکیٹ یا آؤٹ لیٹ پر نقد رقم کی لین دین کی زیادہ سے زیادہ حد یہی ہوگی۔

ایف بی آر نے اس حوالے سے انکم ٹیکس سرکلر نمبر 02 برائے 2025-26 جاری کیا ہے،

جس میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت کے کیش لیس معیشت کے ہدف کو آگے بڑھانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکلر کے مطابق،

انکم ٹیکس قانون، خاص طور پر دفعہ 21(ایس) کے تحت، یہ اصول تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس اور ای کامرس

پلیٹ فارمز پر لاگو ہوگا کہ نقدی میں کی جانے والی لین دین کی حد 2 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

اس فیصلے کا مقصد غیر قانونی نقدی لین دین کو محدود کرنا اور معیشت میں شفافیت لانا ہے۔

مزید پڑھیے:

31 اگست تک تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس پر راست کیو آر کوڈ آویزاں کرنا لازمی قرار

اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Exit mobile version