سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدر کراچی آرٹس کونسل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ فیضلہ قاضی نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں آرٹس کونسل کراچی کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹس کونسل کو گرانت کراچی کے فنکاروں اور ادارے کیلئے ملتی ہے نہ کے دیگر شہریوں میں میلے سجانے کی۔
انہوں نے صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ احمد شاہ اپنے ساتھ خوشامدی ٹولے کے ہمراہ دیگر صوبوں کے شہروں میں میلے کے نام پر پیسہ بنا رہے ہیں، سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا تھا تو سندھ کے فنکاروں کو لاہور ساتھ لے کر جایا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
لاہور میں لٹریچر کراچی کے مقابلے بہت بہتر ہے اور ملک کے تمام شہروں میں اپنے اپنے آرٹس کونسل ہیں اور جو بہترین کام کررہی ہیں، اور کراچی آرٹس کونسل کی خدمات کی انہیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔
https://www.instagram.com/reel/Cojz8eMohF_/?igshid=YmMyMTA2M2Y=
فضیلہ قاضی نے کہا کے آرٹس کونسل کے ادارے کو سندھ حکومت کی جانب سے ملنے والی کروڑوں روپے کی گرانٹ احمد شاہ اپنی ذاتی تشہیر اور مفادات اور تعلقات قائم کرنے کیلئے استعمال کررہے ہیں اور من پسند افراد پر مبنی ٹولے کے ہمراہ خوب لوٹ مار کررہے ہیں۔
فنکارہ نے بوگس ممبر سازی کے ذریعے تعلقات بنائے ہیں اور سندھ حکومت سے گرانٹ کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے جبکہ پیسہ سندھ حکومت سے لیتے ہیں اور برا بھلا بھی انہیں ہی کہا جاتا ہے ،جبکہ وزیر ثقافت سردار شاہ یہ تماشہ خاموشی سے دیکھتے رہتے ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کون ہیں نہ تو وہ فنکار ہیں نہ ہی ان کا فن و ثقافت سے کوئی تعلق ہے، احمد شاہ ایک بزنس مین ہے جو آرٹس کونسل کا استعمال کرکے اپنے تعلقات بنارہا ہے، خود کو تاحیات آرٹس کونسل کا سربراہ نامزد کروالیا ہے، فن و ثقافت کے ادارے میں اپنی نوکری ہمیشہ کیلئے پکی کرلی ہے۔
فضیلہ قاضی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے فنکاروں کی بڑی تعداد پریشانی کا شکار ہے جبکہ ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی، تاہم یہ لمحہ فکریہ ہے محکمہ ثقافت سندھ کو جاہیے کہ آرٹس کونسل کو جاری کردہ سالانہ گرانٹ سے متعلق جواب طلبی کی جائے اور مکمل حساب کتاب لیا جائے۔