پاکستانتازہ ترینرجحان

سلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفی لیکر رہیں گے، بلاول بھٹو کا چیلنج

شیئر کریں

لاہور: پی ڈی ایم کے مینار پاکستان لاہورجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس جمہوریت کی بنیادوں میں ہمارا خون شامل ہے اس کے لیے ہم نے جانوں کی قربانی‌ دی ہے‌. انہوں‌نے کہا کہ ڈائیلاگ شائیلاگ کا وقت گزر چکا ہے اورسلیکٹڈ کے پاس اب کوئی راستہ نہیں ہے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے کٹھ پتلی اوراس کے سہولت کاروں کوللکارا ہے،حکومت رابطہ بند کرے ، اب تو بس لانگ مارچ ہوگا، اسلام آباد پہنچ کراس جعلی، نالائق وزیراعظم کا استعفیٰ لے کرہی رہیں‌گے، اسلام آباد ہم آرہے ہیں، ہمارے درمیان رکاوٹیں‌ پیدا نہیں کی جاسکتی ہیں جلد کٹھ پتلی کو بھگادیں گے.

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کا خاتمہ کرکے آج پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پراکھٹا ہیں، پی ڈی ایم جدوجہد کی وہ کڑی ہےجس کا آغاز بینظیر بھٹو نے کیا تھا، عوام کے خلاف ہمیشہ سے سازشیں کی گئی ہیں، یہ جنگ اقتدارکی جنگ نہیں بلکہ آپ سب کی جنگ ہے، غریب عوام کو روٹی کپڑااورمکان دلانےکی جنگ ہے، جلد ہی ظلم وجبر کی رات کا خاتمہ ہونے والا ہے.

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام کو حق حکمرانی دلوا کر ہی دم لیں‌ گے، پیپلزپارٹی مظلوموں‌ اور پسے ہوئے طبقات کی جماعت تھی اور ہمیشہ رہے گی، موجودہ حکومت کے باس دھمکی اور گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں‌ تاریخ کا علم ہے، ہم کشتیاں جلا کر نکلے ہیں نہ تو کسی دھمکی، نہ ہی کسی آمر سے ڈرے ہیں نہ ڈریں گے.

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج غریبوں کے جولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں‌، جعلی حکمران عوام کا درد محسوس نہیں کرسکتے ،یہ تو کسی کے اشارے اور ایمپائر کی انگلی کی بدولت اقتدار تک پہنچے ہیں، پنجاب جو ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے وہاں‌ مذاق کیا جارہا ہے، نالائق، نااہل وزیراعظم نے پنجاب ایک کٹھ پتلی کے سپرد کردیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button