ٹیکنالوجی

صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے کمیونیکیشن انفرا اسٹرکچر پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، صدر کاٹی

صنعتی علاقوں میں انٹرنیٹ کا نظام بہتر کرنے کیلئے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں، نائب صدر پی ٹی سی ایل

شیئر کریں

کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس میں صنعتکاروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے ایگزیکٹیو نائب صدر عبدالظاہر اچکزئی کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقوں میں انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کو بہتر کرنے کیلئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ کئی اہم منصوبوں پر کام ہوا ہے، گوادر میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فائبر آپٹکس بچھا دی گئی ہے۔

صدر کاٹی سلیم الزماں نے کہا کہ انٹرنیٹ کنیکٹوٹی اب صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے لیے ریڑھ کی مانند اہم ہوچکی ہے، پی ٹی اسی ایل کی سروسز کا معیار بہتر ہوا ہے اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں مزید بہتری آئے گی۔

صدر کاٹی نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کے ساتھ اب کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر بھی اہمیت اختیار کرگیا ہے اور اس شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا کا کہنا تھا کہ صنعتی علاقے میں کائٹ انفرااسٹرکچر کے کئی منصوبوں پر کام کررہی ہے اور اس دوران پی ٹی سی ایل کے ساتھ بہتر کوآرڈینشین قائم کیا جارہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ دوطرفہ تعاون سے ان شکایات کا مکمل ازالہ کردیا جائے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پی ٹی سی ایل سید واجد حسین نے کہا کہ بدلتے دور کے بدلتے تقاضوں کے ساتھ اکنامک زونز کی کارکردگی کا انحصار دیگر ذرائع کے ساتھ اب انٹرنیٹ پر بھی ہے، اس حوالے پی ٹی سی ایل درست سمت میں اقدامات کررہا ہے۔

تاہم اجلاس میں کائٹ اور پی ٹی سی ایل کے مابین کوآرڈینیشن کے لیے باقاعدہ طریقہ کار وضع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ تقریب میں کاٹی کے سابق صدور گلزار فیروز، احتشام الدین، فرحان الرحمن اور پی ٹی سی ایل کے حکام نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button