پرانے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 کے بعد تبدیل نہیں ہوں گے، اسٹیٹ بینک
کراچی: وفاقی حکومت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ میں ایک سال کی توثیق کردی گئی تھی۔
تاہم پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کو آخری موقع دیا گیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2022 تک ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایک بار پھر نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ دی گئی ہے جبکہ آخری تاریخ کے بعد کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی۔
لہٰذا عوام سے درخواست ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے انہیں 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرا لیں، تاکہ بچت کیے ہوئے ان نوٹوں کی قدروقیمت محفوظ بنائی جاسکے۔