
کراچی: پاکستان کی سب سے بڑی پاور کمپنیوں میں سے ایک،کے الیکٹرک نے ایک زبردست پیش رفت کے طور پر”KHI Awards“ کے نام سے ایوارڈ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
ایوارڈز کا مقصد ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جنہوں نے کراچی شہر کو، اْمید، امن اور ترقی کے نام پر قبول کیا اور اسے اپنایا ہو۔
ایوارڈز کراچی کی زرخیز تاریخ کو یاد کرنا اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اداروں بالخصوص سماجی انٹرپرینیورز اور ایسے جدید کاروباری وینچرز کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جو کراچی کے بہترمفاد میں سوشل، انفرااسٹرکچرل اور ثقافتی حوالے سے کام کرتے ہیں۔
ان ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے، کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، مونس علوی نے کہا:”کراچی کے ساتھ ہمارا رشتہ 107سال سے زیادہ پرانا اور بجلی کی فراہمی سے کہیں بڑھ کر ہے۔
اس اہم اور ثابت قدم رہنے والے شہر کا لازمی حصہ ہونے کی وجہ سے ہم اس کی خدمت کرتے ہیں اور اس کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔
کے الیکٹرک کے پاس انتہائی مضبوط سسٹین ایبلٹی پروگرام موجود ہے جس کا مقصد صحت، تعلیم اور کمیونٹی کی اپ گریڈیشن کے ذریعے معاشی طور پر خودمختار بناناہے اورکے الیکٹرکKHI ایوارڈز کے ذریعے دیگر اداروں کے ساتھ شراکت داری کی بھی توقع رکھتا ہے جو،یکساں طور پر،اس شہر کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔ اپنی کوششوں میں یکجہتی اور تعاون پیدا کرتے ہوئے ہم اجتماعی طور پر زیادہ ترقی حاصل کر سکیں گے۔
ایک ایسی کمپنی کا حصہ ہونے کی حیثیت سے، جس کا وجود اس شہر کی ترقی پر منحصر ہے،اور اس شہر کے رہائشی کی حیثیت سے، مجھے توقع ہے کہ یہ ایوارڈز مستقبل کے سماجی اداروں کو کمیونٹی کے مسائل کے حل پر توجہ دینے اور کراچی کو انفرااسٹرکچر کی ترقی کے قابل بنانے کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے، کیونکہ یہ دونوں نیپرا کے سی ایس آر ویژن ’بجلی کی فراہمی کے ساتھ خوشحالی‘کے اہم جزو ہیں۔“
KHI ایوارڈز کا پلیٹ فارم اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈا برائے سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ کی گائیڈ لائنز کے عین مطابق ہے جو 12 ماہ کے لیے بجلی کے بلوں میں رعایت کی صورت میں گرانٹس فراہم کرے گا اور سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو اس قابل بنائے گاکہ وہ کراچی اور اس کے مکینوں کی بہتری پر توجہ مرکوز کریں۔
اِن ایوارڈز میں ایسے پروجیکٹس اور تجاویز کو ترجیح دی جائے گی جومندرجہ ذیل 13کیٹیگریز میں کمیونٹی کی بہتری کے اقدامات اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کے ذریعے کراچی کے شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچا رہے ہوں گے۔
ان کیٹیگریز میں تعلیم، صحت عامہ، کمیونٹیز کی بہتری، شمولیت، روزگار اورپیشہ ورانہ تربیت، ورثہ اور ثقافت، ڈیجیٹل رسائی اور مالی شمولیت، کھیل، حفاظت (سڑک، آگ، گھر، ذاتی)، استحکام اور ماحولیات، خواتین کو بااختیار بنانا، سماجی خدمت اور نئے ادارے( 12ماہ سے کم عرصے والے) شامل ہیں۔
شرکت کے خواہشمند ادارے درخواست فارم کے الیکٹرک کی ویب سائٹ www.ke.com.pk/khiawards سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایوارڈز کے لیے درخواست فارم 24 فروری، 2021ء سے دستیاب ہوں گے۔
جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 مارچ، 2021ء(نصف شب) ہے۔کے الیکٹرک شرکت کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ دستاویزات کی تیاری کرتے وقت داخلے کے لیے دی گئی ہدایات کامطالعہ غور سے کریں۔ تیرہ کیٹیگریز میں کل 20ایوارڈزدئیے جائیں گے جبکہ ہر درخواست گزار صرف تین کیٹیگریز میں درخواست جمع کراسکتاہے۔
شرکت کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں میمورنڈم آف ایسوسی ایشن/آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن، بجٹ شیٹس، فنانشل اسٹیٹمنٹس، آڈٹ رپورٹس، پروجیکٹ کے بارے میں پریزینٹیشنز/ویڈیو اور دیگر سپورٹنگ دستاویزات شامل ہیں۔ جیوری کا اعلان آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا۔
نوٹ: یہ پروگرام ایسے غیرمنافع بخش تنظیموں یا اداروں کیلئے ہے جن کا دفتر موجود ہواور وہ کراچی یا اس سے ملحقہ علاقوں میں سماجی کام، سماجی اثرات کے منصوبوں یا خدمات فراہم کرتے ہوں۔
اس پریس ریلیز کے اجراء یا اس حوالے سے کی جانے والی کوئی درخواست، کے الیکٹرک اور کسی بھی ادارے کے درمیان کسی قسم کی وابستگی یا قانونی تعلقات کوظاہر نہیں کرتی۔
کے الیکٹرک کواپنی صوابدید پر ایوارڈ کے لیے بھیجی جانے والی کسی بھی یا تمام درخواستوں کو قبول یا مسترد کرنے کا حق حاصل ہے۔ شرائط و ضوابط لاگو ہوتے ہیں۔