تازہ ترینرجحانکھیل

فیصل اسلامی بینک کے ”شاہین“ کی اونچی اڑان

شیئر کریں

کراچی: فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) کے برانڈ ایمبیسیڈر شاہین شاہ آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2021 کا بہترین کرکٹر قرار دیتے ہوئے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سے نوازا ہے۔

یہ اعزاز پوری قوم اور فیصل بینک لمیٹڈ کے لیے قابل فخر ہے۔ 21 سالہ فاسٹ بولر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے کم عمر ترین کرکٹر اور واحد پاکستانی ہیں۔

21 سالہ کرکٹر کو ایوارڈ کا حقدار قرار دیتے ہوئے آئی سی سی کا کہنا تھا کہ2021 میں شاہین آفریدی نے سوئنگ، سیم اور یارکر کے ساتھ تیز رفتار بولنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پاکستان کے ابھرتے اور تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامی بینک ”فیصل اسلامی“ کو شاہین آفریدی کو اپنا کارپوریٹ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے پر فخر ہے۔

ہیڈ ریٹیل بینکنگ فیصل بینک جودت حسین کا کہنا ہے کہ فیصل اسلامی اور شاہین شاہ آفریدی اپنی فیلڈ میں مہارت، آگے بڑھنے کے جذبے اور سب سے بڑھ کر اللّٰه کی رحمت پر یقین کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں۔

فیصل بینک کو اس کامیابی پر اتنا ہی فخر ہے جتنا کہ ہمیں اپنی دنیا کے سب سے بڑے روایتی بینک کو مکمل اسلامی بینک میں تبدیل کرنے پر فخر ہے۔

فیصل بینک کو پختہ یقین ہے کہ اُس کا اسلامی بینک میں تبدیل ہونے کا اقدام معاشرے کے ایک بڑے طبقے پر مثبت اثر ات مرتب کرے گا، جو مکمل اسلامی ادارے کے ساتھ بینکنگ کرنا چاہتے ہیں، لیکن اسلامی بینکوں کی کم تعداد اور رسائی نہ ہونے کے باعث سے اُن کے پاس انتخاب محدود ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button