پاکستانتازہ ترینرجحان
Trending

سینیٹ الیکشن کا معاملہ، سندھ سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

شیئر کریں

کراچی: سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار  الیکشن لڑیں گے جن میں ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری،  پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا اور جی ڈی اے کے صدرالدین شاہ بھی الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کی شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا،جام مہتاب، شہادت اعوان، تاج حیدر، صادق میمن اور  دوست علی جیسر بھی جنرل نشست پر امیدوار ہیں۔

سندھ سے ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار حصہ لیں گے جن میں فاروق ایچ نائیک، کریم خواجہ اور سیف اللہ ابڑو شامل ہیں جب کہ تحریک لبیک پاکستان پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور یشااللہ خان ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اس کے امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان، رخسانہ شاہ اور ایم کیو ایم کی خالدہ طیب شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button