تازہ ترینرجحانسائنس

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سپر فل مون ہوگا

کہیں فل ریڈ بلڈ موں تو کہیں جزوی چاند گرہن ہوگا

شیئر کریں

کراچی: آج دنیا بھر میں مکمل چاند گرہن ہوگا اور چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون دکھائی دے گا۔

ماہرین نے آج ہونے والے چاند گرہن کو ’سپر فلاور بلڈ مون‘ کا نام دیا ہے، چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لیے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48 منٹ پر ہوگا اور مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام شام 6 بج کر 5منٹ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا۔ ماہرین اس بات کی پہلے ہی پیش گوئی کرچکے ہیں کہ رواں سال دو چاند گرہن اور دو ہی سورج گرہن ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button