
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وزارت خزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس کررہا ہوں، وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اور ان کا حل پاکستان کی معیشت کے ساتھ جڑا ہے، مجھ سے پہلے 2 وزیر خزانہ نے بڑی محنت سے کام اور معیشت کو استحکام دیا، ان دونوں حضرات سے بھی رہنمائی حاصل کرتا رہوں گا۔
حماد اظہر نے کہا ہماری کوشش ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کریں، پیٹرول کی قیمت ڈیڑھ روپے اور ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹر کم کر رہے ہیں جبکہ ای سی سی میں 1800 روپے گندم کی امدادی قیمت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔