پاکستان میں جیرییز دی ناتا کی کارگو اور پسنجر آپریشنز میں ”ورجن اٹلانٹک ایئرویز“ کے ساتھ کثیرالجہت شراکت داری
کراچی: جیریز دی ناتا جو کہ دی ناتا دبئی اور جیریز گروپ پاکستان کے درمیان گراﺅنڈ ہینڈلنگ سروسز کا ایک مشترکہ کاروبار ہے، جو کہ ورجن اٹلانٹک ایئرویز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے ورجن اٹلانٹک ایئرویز کی لاہور تا لندن اور اسلام آباد تا لندن/مانچسٹر کی ترجیحی گراﺅنڈ سروسز پروائیڈر (GSP) بن گئی ہے-
ورجن اٹلانٹک لاہور اور اسلام آباد کی براہ راست لندن پروازیں اسی ہفتے شروع کرنے کا شیڈول رکھتی ہے – اس کے توسیعی منصوبوں کے تحت پاکستان میں اسلام آباد تا مانچسٹر کا راستہ تمام براہ راست پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا- جبکہ ورجن اٹلانٹک کارکو پاکستان کی سرزمین پر 08 دسمبر 2020 تک اپنے آپریشنز شروع کردے گی-
جیری دی ناتا کے CEO حارث رضا نے کہا ” ہم پاکستان میں اعلیٰ معیاری اور محفوظ گراﺅنڈ ہینڈلنگ سروسز کی فراہمی کے لئے پختہ عزم رکھتے ہیں جو کہ مارکیٹ میں ہماری کامیابی کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے- ہم نے 2020 میں عالمی رسد کو برقرار کھنے میں امتیازی کردار ادا کیا اور ہم ورجن اٹلانٹک ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک کارگو کاپاکستان میں گراﺅنڈ ہینڈلنگ اور کارگو سروسز کی مکمل فراہمی کے لئے جیری دیناتا کی فیملی میں شامل ہونے پر ان کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہیں-“
COVID-19 کے آغاز ہی سے کچھ ایئر لائنز جن کے پاکستان میں مستحکم آپریشنز تھے انہوں نے جیری ڈی ناتا کی سروسز پر منتقل ہوکر کلیدی استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا- ان ایئرلائنوں میں اتحاد ایئرویز شامل ہے جس نے ماضی میں ایک مقامی فرم کے ساتھ کام کیا، آذربائیجان ایئر لائنز جس نے چارٹر سروسز آپریشنز کلیدی فیصلے کے بعد پاکستان کی مارکیٹ سے باہر ہوگئی اور دوسری پی گیسس ایئرلائن جو کہ ترکی سے باہر اپنے آپریشن چلارہی ہے-
جیری دی ناتا کی گزشتہ سات سالوں کی کارکردگی ہمیں ایک متحیر کہانی بتاتی ہے جس دوران اب وہ پاکستان میں گراﺅنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرنے والی بلامقابلہ قائد میں بن گئی ہے- اس کے کلائنٹس میں 13 شیڈولڈ پیسنجر ایئرلائنز ، 10 کارگو ایئرلائنز اور 30 سے زیادہ چارٹر آپریٹرز بطور شراکت دار شامل ہیں جنہیں گراﺅنڈ ہینڈلنگ سروسز کی فراہمی میں جیری ڈی ناتا چھائی ہوئی ہے- اس وقت یہ پاکستا ن بھر میں سات) (07 اسٹیشنز پر خدمات فراہم کررہی ہے اور مصنوعی دانشمندی اور مشین لرننگ کی بنیاد پر کارگو ویئرہاﺅس آپریشن سسٹم کے ذریعے مارکیٹ کے اہم کلیدی کردار کے طور پر کام کررہی ہے-