بھتیجے کی نکاح میں مریم نواز کے سرخ کپڑوں کی دھوم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بھتیجے زید حسین نواز کی شادی میں سب کی توجہ حاصل کی
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین نواز کی حالیہ نکاح کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اس تقریب میں تمام تر توجہ صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز پر مرکوز رہی۔ سرخ لباس میں ملبوس وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھتیجے کے نکاح میں انتہائی دلکش انداز میں شرکت کی۔
مریم نواز کے لباس کی تفصیلات کے مطابق، انھوں نے اس خاص موقع کے لیے بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کا تیار کردہ جوڑا پہنا۔ یہ سرخ جوڑا سبیاسچی کی حالیہ کلیکشن ’ہیریٹیج برائیڈل‘ سے تعلق رکھتا ہے۔
یہ بات بھی جاننا دلچسپ ہے کہ حسین نواز کے بیٹے زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوست شیخ حبیب الرحمٰن کی بیٹی ایمن حبیب سے ہوا ہے۔
جاتی امرا میں منعقد ہونے والی اس نکاح اور رسم حنا کی تقریب میں تقریباً 500 مہمان مدعو تھے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔