آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کیلئے رجسٹریشن کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جلد ہی شروع ہونے والا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کا لطف اٹھانے میں دلچسپی رکھتے شائقین ٹکٹوں کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر ٹکٹوں کے لیے رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں، اور جلدی رجسٹر ہونے والوں کو ٹکٹوں کی خریداری میں ترجیح دی جائے گی۔
یہ بات بھی اہم ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فروری اور مارچ میں پاکستان اور دبئی میں منعقد کی جائے گی، جس کا مکمل شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔